وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں پیٹرول کی قیمتوں میں دو بار اضافے کے بعد ہم مالی بحران سے نکل چکے ہیں،ملک میں کوئی بھی معاشی ایمرجنسی نافذ نہیں کی جا رہی. ٹوئٹر پر اپنے پیٍغام میں وزیرخزانہ نے کہا وزیراعظم سرکاری اخراجات کو بچانے کے لیے کفایت شعاری کے اقدامات کا اعلان کریں گے لیکن مالیاتی ایمرجنسی کا کوئی اعلان نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی مالی ایمرجنسی ہے. وزیر خزانہ نے کہا غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس یا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کو منجمد کرنے یا لوگوں کے پرائیویٹ لاکرز پر قبضہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا اس بارے میں سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں غلط ہیں اور متعصب حلقوں سے آرہی ہیں۔