پنجاب میں خسرے کی کیس بڑھنے لگے،239 بچے اسپتالوں میں داخل

measles
کیپشن: measles
سورس: google

ویب ڈیسک : (سلیمان چودھری ) پنجاب میں بچوں میں خسرے کے کیسز میں اضافہ،   24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں خسرہ سے 1 بچے کی موت واقع ہوئی جبکہ  لاہور سمیت پنجاب میں ایک روز کے دوران 268 خسرہ کیسز اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بچوں میں خسرے کے کیسز میں روز افزوں  اضافہ تشویشناک ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ خسرے کی وجہ سے ملتان  میں  ایک بچے کی موت  واقع ہوئی ہے ۔

اس وقت تک پنجاب میں رواں سال کے دوران خسرے کے 3460 کیسز سامنے آئے ۔فیصل آبادسے  33 اور لاہور سے 39 کیسز سامنے آئے جبکہ شیخوپورہ سے خسرے کے 27کیسز رپورٹ کئے گئے ،گوجرانوالہ سے خسرہ  کے 10 مریض بچے اسپتالوں میں آئے ۔

اسی طرح بہاولپور سے 27 اور وہاڑی سے 26 بچے سرکاری اسپتالوں میں داخل ہوئے ،239 بچے اس وقت خسرہ سے سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

طبی ماہرین کاکہناہے کہ والدین بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں۔علاقے میں کسی بچے کو خسرہ ہو تو دوسرے  بچوں کو  اس سےدور رکھیں۔

Watch Live Public News