سابق ایم پی اے قتل کیس: لیگی سینیٹر چودھری تنویر کی گرفتاری کا حکم

سابق ایم پی اے قتل کیس: لیگی سینیٹر چودھری تنویر کی گرفتاری کا حکم
کیپشن: Former MPA murder case: Order to arrest Legislator Chaudhary Tanveer

ویب ڈیسک: سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان قتل کیس کا عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مقدمے کے نامزد ملزم چوہدری تنویر کی عبوری ضمانت خارج کردی گئی۔ عدالت نے فوری گرفتار کرنے کا حکم سنادیا۔ تاہم ایم این اے دانیال چوہدری سمیت 4 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

ملزمان نے 16 مئی کو راولپنڈی کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ محفوظ شدہ فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج رانا سہیل نے سنایا۔ 

سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کو 12 فروری کی شام فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ 

مقدمے میں مسلم لیگی سینیٹر چوہدری تنویر، ایم این اے دانیال چوہدری، اسامہ چوہدری، چنگیز چوہدری اور لقمان کامل کو نامزد کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News