عالیہ حمزہ رہائی کے بعد ایک مرتبہ پھر گرفتار

عالیہ حمزہ رہائی کے بعد ایک مرتبہ پھر گرفتار
کیپشن: Alia Hamza was arrested again after being released

ویب ڈیسک:(علی زیدی) پی ٹی آئی سابقہ ایم این اے عالیہ حمزہ کو رہائی کے بعد ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما 9 مئی واقعات کے بعد سے جیل میں قید تھیں۔ جن کے چند روز قبل ضمانت منظور ہوئی تھی۔ تاہم اب ذرائع نے خبر دی ہے کہ عالیہ حمزہ کو رہائی کے فوری بعد ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عالیہ حمزہ کو سرگودھا جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا تو اس دوران انہوں نے پولیس کی قیدی وین سے ہی عمران خان زندہ باد کا  نعرہ لگا دیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 

Watch Live Public News