”شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک نے کارکنوں پر تشدد کیا“

”شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک نے کارکنوں پر تشدد کیا“
اسلام آباد(پبلک نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہوا تھا۔ کارکنوں نے اپنے طور پر پارلیمنٹ کے باہر اکٹھے ہونے کی کال دی ہوئی تھی۔ ایک مخصوص میڈیا میں ہمت ہے تو وہ ویڈیو بھی دکھائیں جس میں شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد کر رہے ہیں۔معاون اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کے اصل حقائق بے نقاب کر دئیے۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر جس میں مسلم لیگ(ن) کے ایک رکن اسمبلی گندی گالیاں بکنے میں مصروف تھے۔ شہباز گل نے ساتھ لکھا کہ خاص چینل کو چیلنج ہے کہ میرا کہ یہ ویڈیو چلا کر دکھائیں ٗ کیا یہ ایم این اے ہے؟ کیا آپ چلا سکتے ہیں یہ ویڈیو ٗ ہمت ہے؟ یہ ہے مریم نواز کا اصل چہرہ۔https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1368160100267986944انہوں نے ایک دوسری ٹویٹ میں چیلنج کیا کہ ایک ویڈیو کا یہ والا حصہ بھی دکھائیں ٗ جس میں شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک کارکنان پر تشدد کر رہے ہیں۔یکطرفہ صحافت درست نہیں ہے۔یہ ہمارے کارکنان کے درمیان لینے کیا گئے تھے ٗ ڈرامہ کرنے؟ کیا یہ سب پلان تھا ٗ یہ جاکر غنڈہ گردی کریں اور آپ اس سٹوری کواٹھائیں؟ کمزور سکرپٹ۔https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1368154434920923136

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔