واشنگٹن (ویب ڈیسک) زمین بہت بڑی تباہی سے بچ گئی ٗ زمین کے پاس سے 1115 فٹ بڑا سیارچہ گزرا ہے اور اگر یہ خدانخواستہ زمین سے ٹکرا جاتا تو 88کروڑ ٹن بارودی مواد جتنی تباہی پھیلا سکتا تھا۔تفصیلات کے مطابق زمین کے قریب سے ایک بہت بڑا سیارچہ گزر گیا ہے جس کا حجم 1115 فٹ تھا۔ سائنسدان اس سے قبل کئی بار متنبہ کر چکے تھے کہ زمین کے قریب سے ایک بہت بڑا سیارچہ گزرنے والا ہے۔ یہ سیارچہ زمین کے قریب سے تقریبا 10.4ملین میل کے فاصلے سے گزرا ہے۔ یہ فیصلہ چاند اور زمین کے درمیان فاصلے کے مطا بق 44بار بنتا ہے۔ناسا کے مطابق اس سیارے کا نام 99942تھا اور یہ ایفل ٹاور سے بھی بڑا تھا اور 1115 فٹ کا مطلب ہے کہ یہ چار بڑے فٹ بال گراؤنڈز سے بھی زیادہ بڑا تھا۔ اگر خدانخواستہ یہ سیارہ زمین سے ٹکرا جاتا تو اس کی تباہی 88کروڑ ٹن بارودی مواد جتنی ہونی تھی۔ ناسا کے مطابق اس سے اگلا سیارچہ تقریبا 8سال بعد زمین کے قریب سے گزرنے گا۔ یعنی 2029میں گزرنے والا یہ سیارہ زمین کے مزید قریب سے گزرے گا۔ اپریل کے مہینے میں زمین کے قریب سے گزرنے والا سیارہ 19ہزار میل کے فاصلے سے گزرے گا۔