(ویب ڈیسک ) بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار ملزمان کی تصدیق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تصدیق کر لی ہے۔اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گاڑی ہونڈا بی ار وی پر جعلی نمبر پلیٹ لگی تھی جو کہ رینٹ پر حاصل کی گئی ، وقوعہ کے وقت گاڑی میں طیفی بٹ کا برادر نسبتی( سالا) دانی بھی موجود تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم دانی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ،گاڑی کے ساتھ پکڑے جانے والے ڈرائیورکانام حسنین حیدر ہے ۔
گرفتار ہونے والے 7 ملزمان میں احسن شاہ،ملک سہیل، مزمل احمد ہارون علی اصغر اور حسنین حیدر شامل ہیں۔ جبکہ واردات کے مرکزی کردار تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے۔