غریب ٗامیر کیلئے الگ نظام والا معاشرہ ناکام ہوتا ہے

غریب ٗامیر کیلئے الگ نظام والا معاشرہ ناکام ہوتا ہے
لاہور ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا جو نیا پاکستان ہائوسنگ کا منصوبہ ہے اس کی سوچ ساری یہ ہے کہ امیر آدمی کی فکر نہیں ہے ٗ ان کے پاس تو پیسے ہیں ٗ وہ تو ڈیفنس یا بحریہ میں جا سکتے ہیں ٗ لیکن عام آدمی تنخواہ دار طبقہ ٗ حکومتی ملازم ٗمکینک ٗ ویلڈر ٗ کسان ٗ ان کیلئے یہ ملک کیا کر رہا ہے ٗ اپنی قوم سے میں کہنا چاہتا ہوں کہ ذہن میں ڈال لیں کبھی بھی وہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا جو معاشرہ اپنے عام آدمی کواوپر اٹھانے کی کوشش نہیں کرتا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے کسی نے ٹوارزم پر توجہ نہیں دی ٗ یہ ایسا شعبہ ہے جس سے ہم ایکسپورٹ سے زیادہ پیسہ کما سکتے ہیں ٗ اللہ نے ہمیں ہر نعمت سے نوازا مگر ہم نے فائدہ نہیں اٹھایا ٗ کبھی کسی نے نہیں سوچا کہ یہ لوگ کیسے رہ سکتے ہیں ٗ انہوں نے بھی روزی کمانے کیلئے شہروں میں آنا ہے ٗ تو یہ کدھر رہیں گے ٗ قبضہ گروپ کمزور لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کر رہے تھے ٗ ساتھ جج اور پولیس بھی مل گئی ۔انہوں نے کہا کہ میں بار بار مدینہ کی ریاست کی بات کرتا ہوں کیونکہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا ٗ مدینہ میں کیا ہوا تھا ٗ سرکار مدینہ نے دوکام کئے تھے ٗ کبھی مدینہ میں آتے ساتھ ہی دودھ کی نہریں نہیں بہہ نکلی تھیں ٗ لیکن انہوں نے دو چیزیں کر دی تھیں ٗ سب سے پہلے انہوں نے قانون کی بالادستی قائم کی تھی ٗ کہ صرف غریب لوگ ہی جیل میں نہیں جائیں گے ٗ طاقتور کو قانون کے نیچے لائے تھے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں جو شور مچا ہوا ہے ٗ سب اکٹھے ہوئے ہیں جو تیس سال سے حکومت کر رہے ہیں ٗ جو حکومت میں آنے سے پہلے کیا تھے اور آج اربوں کھربوں پتی بن چکے ہیں ٗ وہ احتساب دینے کیلئے تیار نہیں ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم قانون کے اوپر ہیں ٗ اس لئے ساری یونین بنی ہے پی ڈی ایم کے نام سے کہ ہمیں این آر او دے دو ٗ عام آدمی کو چاہے جیل ڈال دو ۔

Watch Live Public News