’وزیر اعظم عوام کے سامنے اپنے سفیروں کی تضحیک نہ کریں‘

’وزیر اعظم عوام کے سامنے اپنے سفیروں کی تضحیک نہ کریں‘

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عوام کے سامنے اپنے ملک کے سفیروں کی تضحیک کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز وزیر اعظم کے سفراء سے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں کٹھن چیلنجز کا سامنا کرنے والے ہمارے سفیروں کے خلاف وزیراعظم کی عوامی سطح پر بے احتیاطی پر مبنی گفتگو کے بارے میں سُن کر بے حد افسوس اور صدمہ ہوا۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کو سفرا کی بہادرانہ کوششوں میں ان کی مدد اور حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ناکہ عوام میں ان کی تضحیک کریں۔ وزیراعظم کی عوامی سطح پر پاکستانی سفیروں کے خلاف زہریلی گفتگو بلاجواز اور غیرضروری تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قومی مفادات کا بہادری سے دفاع کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔