شفقت محمود کا بورڈ امتحانات کیلئے اصولی شیڈول کا اعلان

شفقت محمود کا بورڈ امتحانات کیلئے اصولی شیڈول کا اعلان

پبلک نیوز: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بورڈ امتحانات کے حوالے سے اصولی فیصلہ کا اعلان کر دیا ہے۔

امتحانات کی منسوخی کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں کے جواب میں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ بورڈ امتحانات 15 کے بعد شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ 12 ویں اور 10 جماعتوں کے امتحانات 15 جون کے بعد ترجیحی بنیادوں پر ہوں۔ 11 ویں اور 9 ویں کے امتحانات کو بعد میں شروع کیا جائے گا۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات ہماری اولین ترجیح ہیں کیونکہ جامعات میں داخلوں سے پہلے طلبہ و طالبات کے نتائج آنا ضروری ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔