موبائل فون صارفین کیلئے واٹس ایپ کی حیرت انگیز سہولت متعارف

موبائل فون صارفین کیلئے واٹس ایپ کی حیرت انگیز سہولت متعارف
کیپشن: whats app
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)باہمی رابطوں کے لئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لئے ایک اور فیچر متعارف کرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  واٹس ایپ کی درجنوں چیٹس سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کسی بھی صارف کے فون کی اسٹوریج کو بہت تیزی سے بھر دیتی ہیں مگر اب کمپنی نے اس کا ایک منفرد حل نکال لیا ہے تاکہ فون کی اسٹوریج کو بچایا جاسکے۔

  واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویبیٹا انفو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ میٹا کی زیرملکیت ایپ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو اسٹوریج بھرنے کے مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔

واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد ڈیوائسز کی اسٹوریج کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔  واٹس ایپ کی ہوم فیڈ کے چیٹ فلٹرز کی طرح اسٹوریج منیجمنٹ کے لیے بھی3 فلٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

آل، ان ریڈ اور گروپس نامی یہ فلٹرز سے آپ آسانی سے جان سکتے ہیں کہ کون سے کانٹیکٹ، چینلز یا گروپ واٹس ایپ کی اسٹوریج کو سب سے زیادہ بھرتا ہے۔

اس فیچر کے لیے سیٹنگز میں اسٹوریج اینڈ ڈیٹا اور پھر مینیج اسٹوریج میں جائیں، جہاں آپ مختلف اعدادوشمار دیکھ سکتے ہیں,وہاں آپ ان فلٹرز کو اسٹوریج ڈیٹیلز کے نیچے دیکھ سکیں گے اور ہر انفرادی اکاؤنٹ یا گروپ کے آگے لکھا ہوگا کہ اس کی میڈیا فائلز نے فون اسٹوریج کو کتنا بھرا ہے۔

عموماً چینلز اور گروپس کی جانب سے زیادہ بڑی میڈیا فائلز کو پوسٹ کیا جاتا ہے جن سے فون کی اسٹوریج تیزی سے بھرتی ہے,یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دستیاب ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔