پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کٹ کی رونمائی کر دی گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کٹ کی رونمائی کر دی گئی

(پبلک نیوز) محمد شکیل خان: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کپ کی تقریبِ رونمائی میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کٹ کی رونمائی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور محمد رضوان ٹی ٹوئینٹی کٹ پہن کر آئے۔ تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی عہدادران نے شرکت کی۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کٹ کا نام میٹرکس رکھا گیا ہے۔ 

قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے انگلینڈ سے امریکہ روانہ ہوگی، محسن نقوی کی صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے کہا کہ آج ہم پاکستان کرکٹ ٹیم کی جو کٹ رونمائی کرنے جا رہے میری دعا ہے کہ یہ کٹ بابرکت ہو۔ یہ ٹرافی 2009 کی پڑی ہوئی ہے۔ انشاللہ اس کے ساتھ 2024 کی ٹرافی کے کے آئے گی ۔ اس ٹیم میں ہر طرح کا پوٹینشل موجود ہے۔یہ ٹیم اسی طرح کی ہے جو ورلڈ کپ لےکے آئی تھی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کل ٹیم کے لئے ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں ایک لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ۔میرے بس میں ہوتا تو اور زیادہ رقم کا اعلان کرتا۔ ان پیسوں پر پہلا حق کھلاڑیوں کا ہے۔ یہ ان کے خون پسینے کی کمائی ہے۔اللہ نے چاہا تو ایک لاکھ ڈالرز سب کے سامنے دیں گیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ میں انڈیا پاکستان کا میچ دیکھنے جاؤں گا ، کھلاڑیوں کے لیے اور بھی انعامات کا اعلان کریں گے۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔