ویب ڈیسک: دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے منی ہائسٹ کے مداحوں کو بڑا تحفہ دیا گیا ہے۔ اگر آپ واٹس ایپ صارف ہیں تو اپنی ایپلی کیشن میں منی ہائسٹ کے اینی میٹڈ اسٹیکرز کو شامل پائیں گے۔ یہ چوری کی واردات پر مبنی ایک سیریز ہے جو نیٹ فلیکس کے جھنڈے تلے بنائی گئی ہے۔ اس کی شہرہ فی الحال پوری دنیا میں ہے۔ اس کی مقبولت کو مد نظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ نے بھی اپنے صارفین کے لیے 'سٹکر ہائسٹ' کے نام سٹکرز متعارف کرا دیئے ہیں۔ خیال رہے کہ منی ہائسٹ کا پانچواں سیزن ریلیز ہونے کے ساتھ ہی مقبولت کے ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہا۔ جس کے ماسک اور کردار شہرہ آفاق حد تک مقبول ہیں۔ ان کو بنیاد بنا کر واٹس ایپ نے سٹکر پیک لانچ کیا۔ منی ہائسٹ کے چاہنے والے واٹس ایپ صارفین اس پیک اب بآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر ان کو ڈھونڈنے یا ڈاؤنلوڈ کرنے میں کوئی دقت پیش آ رہی ہے تو یہاں کلک کرتے ہوئے اس مشکل کا حل نکال سکتے ہیں۔