’دشمن کے منفی عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘

’دشمن کے منفی عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘
راولپنڈی (پبلک نیوز) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاعی قوت میں خودانحصاری حاصل کرکےملکی دفاع ناقابل تسخیربنایا۔ عوام کےتعاون کے بغیرکوئی بھی فوج ریت کی دیوارثابت ہوتی ہے۔ جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو) میں یوم دفاع و شہدا کے حوالے منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کاشماردنیاکی بہترین افواج میں ہوتاہے۔ موجودہ دورمیں جنگ کی نوعیت بدل گئی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ روایتی جنگ ہویاغیرروایتی پاک فوج نےتمام چیلنجزکامقابلہ کیا۔ دشمن پروپیگنڈا کر کے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اندرونی انتشار پھیلانے والوں سے نمٹنا ہو گا۔ دشمن کے منفی عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جنرل جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ارض پاک پر کسی تشدد یا انتہا پسندی کی گنجائش نہیں۔ پاکستان افغانستان کی ترقی کا خواہشمند ہے۔ افغانستان کےعوام نےبہت مشکلات کا سامنا کیا۔ پاکستان کےعوام افغان بھائیوں کےساتھ کھڑےہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں تمام فریقین کی نمائندہ حکومت کاقیام چاہتےہیں۔ افغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ بھارت اورپاکستان کےدرمیان مسئلہ کشمیرکلیدی حیثیت رکھتاہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔