چیمپئنز ون ڈے کپ، ایک ٹیم میں 30 کھلاڑیوں کو رکھنے کا پی سی بی کا دعوی دھرے کا دھرا رہ گیا

چیمپئنز ون ڈے کپ، ایک ٹیم میں 30 کھلاڑیوں کو رکھنے کا پی سی بی کا دعوی دھرے کا دھرا رہ گیا

 ویب ڈیسک: چیمپئنز ون ڈے کپ میں ایک ٹیم میں 30 کھلاڑیوں کو رکھنے کا پی سی بی کا دعوی دھرے کا دھرا رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مینٹورز نے چیئرمین پی سی بی کا 30 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم بنانے کا دعوی ہوا میں اڑا دیا۔ چیمپئنز  ون ڈے کپ میں کل 75 کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے اور ہر ٹیم 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی۔

پی سی بی نے آج چیمپئنز ون ڈے کپ کے لئے عارضی اسکواڈ ز کا اعلان کیا ہے۔  جس میں ابتدائی طور پر 100 کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا ہے۔ 100 کھلاڑیوں کے پول کو کم  کرکے 75 کیا جائے گا اور چیئرمین پی سی بی  بھی چیمپئنز کپ میں 150 کھلاڑیوں  کو کھلانے کا اعلان کر چکے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ 150 کھلاڑیوں کے پو ل میں سے سلیکشن مینٹورز نے کی ہے اور 150 میں سے باقی 75 کھلاڑی ٹورنامنٹ کے دوران  ٹیمز کے ساتھ نہیں رہیں گے۔

Watch Live Public News