چیمپئنز ٹرافی پر  پی سی بی   کی ہائبرڈ ماڈل پرمشروط رضامندی ،بھارتی میڈیا کا دعوی

چیمپئنز ٹرافی پر  پی سی بی   کی ہائبرڈ ماڈل پرمشروط رضامندی ،بھارتی میڈیا کا دعوی

(ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان :   بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامند ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ  چیمئنز  ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط طور پر مان گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی شرط ہے کہ آئندہ انڈیا میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے لیے بھی ہائبرڈ ماڈل ہوگا۔ اگر انڈیا پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان کے لیے بھی وہی فارمولا ہونا چاہیے۔

پی سی بی کی شرط ہےکہ  اگر انڈیا چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل اور فائنل میں نہ پہنچا تو یہ میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔ یو اے ای میں ہونے والے میچز کی گیٹ منی سے اماراتی بورڈ پی سی بی کو  حصہ دےگا۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر حتمی فیصلہ اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔