گوجرانوالہ: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 226 نئے مریض سامنے آگئے

گوجرانوالہ: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 226 نئے مریض سامنے آگئے

گوجرانوالہ (پبلک نیوز) خطرناک کورونا وائرس کی تیسری لہر، ریجن میں 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے شکار226 نئے مریض سامنے آگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق ریجن میں کوروناوائرس کے شکار مریضوں کی تعداد6916 ہوگئی۔ گوجرانوالہ میں کوروناوائرس کے شکارمریضوں کی تعداد2053 ہے۔ گجرات میں1684، سیالکوٹ 2197، حافظ آباد میں396مریض کورونا کے شکار ہیں۔

فوکل پرسن ڈاکٹر نصرت کا کہنا تھا کہ منڈی بہاؤ الدین میں420 جبکہ نارووال میں 166 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔ گوجرانوالہ ریجن میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران143مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ 6 اضلاع کے مختلف ہسپتالوں میں 152 افراد تشویشناک حالت میں زیر اعلاج ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔