انقرہ میں یوم پاکستان کےحوالے سےخصوصی استقبالیہ کا انعقاد

کیپشن: انقرہ میں یوم پاکستان کےحوالے سےخصوصی استقبالیہ کا انعقاد

پبلک نیوز: انقرہ میں پاکستان کے سفارتخانے نے   پاکستان کے 84ویں یوم پاکستان کی یاد میں ایک شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق انقرہ میں پاکستان کے سفارتخانے کےخصوصی استقبالیہ میں 600 سے زائد مہمانوں،ترک وزیر برائے قومی دفاع یاسر گلر اور وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں ترک پارلیمنٹ کے سابق سپیکر اسماعیل کارمان، چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گوراک، لینڈ فورسز کمانڈر جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو، فضائیہ کمانڈر جنرل ضیاء کیمل کادیوگلو، بحریہ کمانڈر ایڈمرل ایرکومنٹ تتلیوگلو، ڈپٹی وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں احمد یلدیز، چیئرمین پاکستان-ترکی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ علی ساہین اور میئر انقرہ منصور یاواس بھی تقریب میں موجود تھے۔

سابق نائب وزیراعظم رجب اکدگ، سابق وزیر زراعت مہمت مہدی ایکر، سابق وزیر داخلہ افکان علا، نائب وزیر تجارت مصطفی توزکو، سابق چیئرمین ایس ایس بی اسماعیل دیمر نے بھی استقبالیہ میں شرکت کی۔

ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ ترکی کے اعلیٰ سول اور فوجی حکام، سفیر، سفارتی کور کے ارکان، ماہرین تعلیم، پاکستانی کمیونٹی اور میڈیا کے نمائندے بھی تقریب میں شامل تھے۔

Watch Live Public News