اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں عالمی وبا کی چوتھی لہر میں شدت کا عمل مسلسل جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 95 افراد جان کی بازی ہار گئے، مثبت کیسز کی شرح گزشتہ روز بھی 8.24 یعنی 8 فیصد سے اوپر رہی۔ این سی او سی کی طرف سے عوام کو ماسک پہننے اور ویکسین لگوانے کی پرزور ہدایت۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 57 ہزار 233 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 ہزار 7سو 20 افراد میں عالمی وبا کے وائرس کی موجودگی پائی گئی، ملک میں کوروناسےاموات کی تعداد23ہزار702ہوگئی،کورونامتاثرین کی تعداد10لاکھ58ہزار405ہوگئی۔ ملک بھر میں این سی او سی کی طرف سے ویکسین لگوانے اور ماسک پہننے کی ہدایات سختی سے جاری کی جا رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں11,172،سندھ میں6,168،خیبرپختونخوامیں4,524،اسلام آبادمیں811، بلوچستان331اور گلگت بلتستان150اموات ہوئیں۔