افغانستان نے پاکستان سے مدد مانگ لی

افغانستان نے پاکستان سے مدد مانگ لی
نیو یارک ( ویب ڈیسک ) افغانستان نے اقوام متحدہ کے ذریعے پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان کیخلاف مدد کرے اور ان کی سپلائی لائن اور انفراسٹرکچر کو ختم کرنے میں افغان فورسز کا ساتھ دے۔ افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغان مشن کی سربراہ ڈیبرا لیوئن نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی سپلائی لائن اور انفراسٹرکچر کو ختم کرنے کیلئے پاکستان ہماری مدد کرے، پاکستان اہم ہمسائیہ ملک ہے جو افغانستان میں امن کیلئے بہترین کردار ادا کر سکتا ہے۔ افغان مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل افغانستان میں طالبان کے حملے فوری طور پر بند کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، اس سلسلہ میں عالمی ادارے کو تمام سفارتی اور سیاسی وسائل بروئے کار لانے چاہئیں، اس موقع پر برطانوی مندوب نے کہا کہ اگر طالبان نے طاقت کے ذریعے افغانستان میں حکومت قائم کرلی تو ہم اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ فرانس نے طالبان کے حالیہ اقدامات کی مذمب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جمہوری عمل ہی تمام مسائل کا حل ہے اور طاقت کے ذریعے قائم ہونے والی حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ چینی مندوب نے کہا کہ صرف بات چیت کے ذریعے ہی افغانستان کے مسئلے کا حل نکالا جا سکتا ہے، امریکہ اور نیٹو کو چاہئے کہ وہ اپنے پیچھے چھوڑے ہوئے مسائل کو حل کریں۔

Watch Live Public News