آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی، بابراعظم کا پہلا نمبر

آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی، بابراعظم کا پہلا نمبر
کیپشن: آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی، بابراعظم کا پہلا نمبر

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی عالمی ریکنگ جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق بابراعظم بدستور پہلے نمبر پربراجمان ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شبمن گل کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔ ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

پاکستان کے فخرزمان ایک درجہ بہتری کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے۔

اسی طرح ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں ساؤتھ افریقہ کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ بھارت کے کلدیپ یادیو 5 درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 9 ویں پوزیشن پر چلے گئے۔

Watch Live Public News