وزیر اعلی مریم نواز کا بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل

وزیر اعلی مریم نواز کا بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب  مریم نواز  کا بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل آگیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے ایکس پر   بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ   معافی غلطی کی ہوتی ہے، جُرم کی سزا ہوتی ہے۔اپنے ہی ملک پر حملہ کرنے کو دہشت گردی کہتے ہیں، غلطی نہیں۔

قبل ازیں   بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے   9 مئی  سے متعلق مشروط معافی مانگنے کا اعلان   کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی   عمران خان نے  کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو   کرتے ہوئے کہا کہ  سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی کا ایک بھی کارکن آیا تو معافی مانگوں گا،  سانحہ 9 مئی میرا کوئی کارکن ہوا تو اس کو پارٹی سے نکال دوں گا ،  سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہمارا جرم ثابت ہوا تو معافی مانگوں گا ۔

Watch Live Public News