ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ڈیرھ سال سے عدالتوں میں آرہے ہیں، پہلے تو تفتیشی افسران پیش نہیں ہورہے تھے، اب تفتیش مکمل ہو گئی ہے تو آپ ہمیں بتا دیں کیا وجہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تین چار کیسز میں حاضری تھی،جناح ہاؤس کا ٹرائل شروع نہیں ہو رہا،پہلی بار تفتیشی نے کہا کہ شامل تفتیش ہو گئے ہیں،ہم ضمانت نہیں 9 مئی کا ٹرائل شروع کروانے چاہتے ہیں،لوگوں کی زندگیاں خراب کر رہے ہیں،پراسیکیوٹر کے پاس شواہد موجود نہیں ہیں،ٹرائل میں عدالت کو بھی شرمندگی ہو گئی کہ لوگوں کے ڈیڑھ سال ضائع کیے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے خلاف 5 اکتوبر کے مقدمہ میں کردار کا پولیس کو پتہ نہیں تھا،انصاف کے نظام کا تماشہ دیکھ رہے ہیں،احتجاج کے لیے جب لوگ آنا شروع ہوئے حکومت نے خوفزدہ ہو کر بیرسٹر گوہر کو بلایا،حکومت نے بیرسٹر گوہر کو کہا کہ سنگجانی بیٹھیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کر دیں گئے،جب پشاور اور دیگر شہروں سے قافلے پہنچے تو حکومت پینک ہو گئی اور لوگوں کو گرفتار کر لیا۔بانی نے قوم کو جوڑا کر رکھا ہوا ہے،ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ 4 اکتوبر کو ہم جیل میں تھے، ان مقدمات میں بھی ہمیں نامزد کردیا گیا، انصاف کے نظام کا تماشہ ہم سب دیکھ رہے ہیں۔ اچھا ہے سارے پاکستان نے دیکھ لیا کہ کیا ہو رہا ہے۔
ہم چاہتے ہیں ملک کو فلاح کی راہ پر چلائیں: سلمان اکرم راجہ
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن ہو، اس کے لیے جو بھی ہو گا وہ ہم کریں گے۔ہم چاہتے ہیں ملک کو فلاح کی راہ پر چلائیں اور ملک میں امن ہو، اس کیلئے جو بھی لائحہ عمل ہوگا اپنائیں گے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ گفتگو ہو رہی ہے تمام زاویوں کو دیکھا جائے گا۔سیاسی عمل جاری رہتا ہے اس میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔
احتجاج اور ہنگامہ آرائی کیس،علیمہ خان، عظمیٰ خان کی ضمانتوں میں توسیع
5 اکتوبر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما علیمہ خان، عظمیٰ خان، سلمان اکرم راجہ اور دیگر کی ضمانتوں میں 18جنوری تک توسیع کردی گئی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں ن لیگ آفس اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے سمیت 9 مئی کے دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 14 جنوری تک توسیع کردی۔