راجن پور (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا راجن پور کا طوفانی دورہ، شہر کی ترقی کے لئے 15 ارب روپے کے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راجن پور کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، تمام پراجیکٹس 2 برس میں مکمل کیے جائیں گے۔ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کیلئے 8 ارب جبکہ راجن پور میں یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ پیکیج میں گرلز ڈگری کالج روجھان، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ٹراما سینٹر، فاضل پور و کوٹ مٹھن میں ریسکیو 1122 سینٹر اور داجل و فاضل پور کے رورل ہیلتھ سینٹرز کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 14 ارب روپے کی لاگت سے جام پور سے کشمور تک 2 رویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا رواں برس اپریل میں آغاز کر دیا جائے گا۔ راجن پور میں 10 بنیادی مراکز صحت، 20 سکول اور خاندانوں میں جون 2021 تک ہیلتھ کارڈ بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مورنج ڈیم کی فیزیبلٹی سٹڈی شروع کردی گئی ہے، جس سے ضلع کا بڑا حصہ سیراب ہوگا۔ پولیس میں 311 اور باڈر ملٹری پولیس میں 111 بھرتیاں کریں گے۔
وزیر اعلیٰ نے لائیوسٹاک سروسز ٹریننگ سنٹر فاضل پور کا افتتاح کیا، سیوریج و ڈرینج سکیم، جنرل بس سٹینڈ، کاٹن ریسرچ سب سٹیشن اور تحصیل کمپلیکس روجھان کے منصوبے سمیت 34 ویٹرنری کلینکس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے راجن پور میں پناہ گاہ اور لنگر خانے کا دورہ کیا، پناہ گاہ میں مقیم شخص کے ساتھ ایک ہی پلیٹ میں کھانا کھایا۔ وزیراعلیٰ نے رکن پنجاب اسمبلی سردار فاروق امان اللہ دریشک سے ملاقات کی۔ رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ راجن پور میں آپ کی آمد اور وزیراعلیٰ ہونا راجن پور کا بھی اعزاز ہے۔
CM Punjab @UsmanAKBuzdar inspected Rajanpur Panahgah and appreciated the management for quality of services provided in Panahgah#CMBuzdarinRajanpur #Rajanpur pic.twitter.com/PpDhcjUYVT
— CM Punjab (Updates) (@CMPunjabPK) February 6, 2021
وزیر اعلی عثمان بزدار کوٹ بہادر میں صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کی فیکٹری کا دورہ کیا، وہاں موجود مقامی لوگوں سمیت پارٹی ورکرز سے بھی ملاقات کی۔ راجن پور کے دور افتادہ مقام ماڑی بھی گئے۔ ماڑی کو سیاحتی مقام قراد دینے، باڈر ملٹری پولیس میں بھرتیوں و کوٹے میں اضافے اور ریسٹ ہاؤس بنانے کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں 4 سمال ڈیم بنائے جائیں گے، کھمبی تا ماڑی روڈ کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر کرینگے، ماڑی کے عوام کے حالات بدل کر دکھائیں گے، اب اس علاقے میں ترقی ہوگی۔ عثمان بزدار نے حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے مزار پر حاضری دی۔ ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔
راجن پور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار @UsmanAKBuzdar نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا
▪ 40کروڑ لاگت سے سیوریج و ڈرینج سکیم کا سنگ بنیاد▪ 9کروڑ کی لاگت کے لائیوسٹاک سروسز ٹریننگ سنٹر فاضل پور کا افتتاح▪ 30 کروڑ لاگت سے 34ویٹرنری کلینکس کے منصوبے کا سنگ بنیاد pic.twitter.com/hbs22FMAd5— CM Punjab (Updates) (@CMPunjabPK) February 6, 2021