راولپنڈی (پبلک نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ میں جیت کے لئے پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 370 رنز کا بڑا ہدف دے دیا، قومی ٹیم دوسری اننگز میں 298 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری حاصل تھی۔
تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنے ٹیسٹ کریئر کی پہلی سنچری مکمل کی، نعمان علی نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا، 97 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا، محمد رضوان ناقابل شکست 115 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
نعمان علی 45، اظہر علی 33، فہیم اشرف 29، یاسر شاہ نے 23 رنز بنائے۔ دو میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے ساوتھ افریقہ کو جیت کے لیے 370 رنز کا ہدف دیا ہے