لوکل فارما کمپنی کی تیار کردہ فولک ایسڈ اور آئرن کی گولیاں غیر معیاری قرار دے دیں گی۔ ڈریپ نے فولک ایسڈ، آئرن گولی کے بیج کے غیر معیاری ہونے کا الرٹ جار ی کردیا، غیر معیاری دوا پر الرٹ شہریوں، ڈاکٹرز، فارمیسی اسپتالوں کو جاری کیا گیا۔ ڈریپ نے فارما کمپنی کو ادویات کا غیر معیاری بیج مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈریپ نے کہا ہے کہ ڈسٹری بیوٹرز دونوں ادویات کی ترسیل اور فارمیسیز فروخت نا کریں، آئرن گولی 100، فولک ایسڈ 0.35 ایم جی کا بیج 2781 غیر معیاری ہے۔ جاری ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری غیر معیاری قرار دونوں گولیوں کا استعمال نہ کریں۔