(ویب ڈیسک ) پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں نے بلوچستان میں دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں افسوسناک دھماکوں میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان کا سن کر انتہائی دکھ اور تکلیف ہوئی۔ الیکشن سے چند گھنٹے پہلے یہ بزدلانہ دہشتگردی کے حملے ہمارے حوصلے پست نہی کر سکتے۔ اللہ پاک شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دیں۔
بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں افسوسناک دھماکوں میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان کا سن کر انتہائی دکھ اور تکلیف ہوئی۔ الیکشن سے چند گھنٹے پہلے یہ بزدلانہ دہشتگردی کے حملے ہمارے حوصلے پست نہی کر سکتے۔ اللہ پاک شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور ان کے…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 7, 2024
سابق صدر آصف زرداری کی مذمت
سابق صدر آصف علی زرداری نے پشین میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے ، سابق صدر کی جانب سے انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔
آصف علی زرداری نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ پشین میں بم دھماکہ کرنے کے منصوبہ سازوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی مذمت:
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشین میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بم دھماکے میں ملوث منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ، محصوم انسانوں کو نشانہ بنانا انتہائی وحشیانہ عمل ہے، وفاقی اور بلوچستان حکومت مجرموں کو بے نقاب کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
وزیر داخلہ گوہر اعجاز کی مذمت:
وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پشین میں الیکشن آفس کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ وزیر داخلہ نے شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر انتخابات کے دوران بدامنی پیدا کر کے پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹیں گے، انتخابات کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی مذمت:
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پشین میں انتخابی دفتر کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ دہشت گردی کا یہ واقعہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے۔اتحاد و اتفاق کی قوت سے اس دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی مذمت:
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ضلع پشین کے علاقے خانو زئی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم نے دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی بلندی ء درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات بھی کی۔
انوار الحق کاکڑ نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے واقعات کی رپورٹ طلب کر لی ۔
نگران وزیر اعظم نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، حکومت عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے پر عزم ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مذمت :
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کی ، انہوں شہداء کیلئے بلندی درجات، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
میئر کراچی کی مذمت:
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے بلوچستان میں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ملک کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں۔دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ کل پورے ملک میں عوام ووٹ کے لیے نکلے گی انتخابات ان شاءاللہ پرامن ہونگے۔
نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی مذمت:
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی مذمت کی ہے۔وزیر اعلی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کی اہے۔وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیر اعلیٰ نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سید ارشد حسین شاہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی نگران حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔