ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار انتقال کرگئے

ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار انتقال کرگئے
ممبئی ( ویب ڈیسک ) برصغیر کے مایہ ناز فنکار دلیپ کمار طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ٗ انہوں نے مغل اعظم ٗ دیوداس جیسی شہرہ آفاق فلموں میں اپنی لافانی اداکاری کے جوہر دکھائے اور انہیں برصغیر پاک و ہند کے بڑے اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برصغیر کے لیجنڈ اداکار جنہیں ٹریجڈی کنگ کے نام سے پہچانا جاتا ہے وہ آج صبح طویل علالت کے بعد جان کی بازی ہار گئے ۔ ان کی وفات صبح 7بج کر 30منٹ پر ہوئی۔ https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1412600233062699008 ان کے ٹویٹر اکائونٹ پر فیصل فاروقی نے لکھا کہ ’’ میں انتہائی دکھی دل اور گہرے رنج و غم کے ساتھ چند منٹ قبل اپنے محبوب دلیپ صاحب کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں ،ہمیں خدا نے بھیجا ہے اور ہم اسی کے پاس واپس جانا ہے“۔ دلیپ کمار کو 1998 میں پاکستان کا اعلی سویلین اعزاز نشان امتیاز عطا کیا گیا، انہیں گزشتہ ماہ جون میں 2 بار ممبئی کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا ،98 سالہ یوسف خان المعروف دلیپ کمار کا تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے تھا،وہ کافی عرصہ سے سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے۔

Watch Live Public News