(ویب ڈیسک)سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’ ایکس‘‘ نے دو روز قبل اعلان کیا اب وہ باضابطہ طور پر کسی بھی جنسی یا فحش مواد کو اپنے پلیٹ فارم پر شائع کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس طرح کی ویڈیوز، تصاویر، یا اشتہارات پہلے ہی ’’ ایکس‘‘ پر پھیل چکی ہیں۔ ایکس یا سابق ٹوئٹر کے حوالے سے اس اقدام نے بڑے پیمانے پر تنازع کھڑا کردیا ہے۔
لیکن "X" پالیسی کے مطابق اس بار نیا کیا ہے، وہ یہ ہے کہ کسی بھی پوسٹ پر فحش مواد کے خلاف وارننگ کے طور پر " بالغوں کا مواد" کا فقرہ ظاہر ہوگا۔ اس لیے دلچسپی رکھنے والوں کو پوسٹ دیکھنے کے لیے اس پر کلک کرنا ہوگا۔
وہ صارفین جن کی عمر 18 سال سے کم ہے یا جنہوں نے اپنی تاریخ پیدائش " ایکس" کو فراہم نہیں کی ہے وہ بھی اس مواد کو نہیں دیکھ سکیں گے۔ واشنگٹن پوسٹ نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ جو افراد حساس مواد نہیں دکھانا چاہتے وہ اپنی سیٹنگ کو اسی کے مطابق ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
دریں اثنا ایکس نے تبدیلیوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ کمپنی کے سکیورٹی اکاؤنٹ نےایک پوسٹ میں کہا کہ وہ اپنے کئی ہیلپ پیجز کو اپ ڈیٹ کرنے اور زیادہ واضح بنانے میں مصروف عمل ہے۔ ان اپ ڈیٹس کا مقصد ایپلی کیشن کو تبدیل کرنا نہیں ہے بلکہ اس کے قوانین کو سب کے لیے واضح کرنا ہے۔
باضابطہ ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ’’X‘‘ کی پالیسی کے مطابق ایکس یا سابق ٹویٹر پر رضامندی سے تیار کردہ فحش اور بالغ مواد کی دیگر شکلوں کی اجازت ہے بشرطیکہ ایسے میڈیا کو حساس کے طور پر نشان زد کیا گیا ہو۔
واضح رہے "X" پلیٹ فارم نے گذشتہ دنوں اپنی تازہ ترین ہدایات میں بالغوں کے مواد کے عنوان سے اپنے صفحہ پر کہا تھا کہ اس کا خیال ہے کہ صارفین کو اس وقت تک جنسی مواد بنانے، شائع کرنے اور ظاہر کرنے کے قابل ہونا چاہیے جب تک کہ یہ مواد اتفاق رائے سے تیار کیا گیا ہو۔
ایکس نے یہ بھی کہا تھا کہ اسی طرح کا مواد ایسے بچوں یا بالغ صارفین کے سامنے نہیں آئے گا جو اسے براؤز نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اس سے کسی کو نقصان نہیں پہنچے گا یا کسی پر مسلط نہیں کیا جارہا۔
واضح رہے 2022 میں "X" کے حصول کے بعد سے ایلون مسک نے اسے آزادی اظہار کی جگہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
Play Video