عمران خان کا ملاقات سے انکار، نجی چینل کی خبر پر شیر افضل مروت کا موقف

عمران خان کا ملاقات سے انکار، نجی چینل کی خبر پر شیر افضل مروت کا موقف
کیپشن: Sher Afzal Marwat meet Imran Khan
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) شیر افضل مروت کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا معاملہ،بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کر دیا۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق شیر افضل مروت اڈیالہ جیل کے اندر کانفرنس روم کے ساتھ والے روم میں پہنچے تھے، بانی پی ٹی آئی کو لسٹ دی جس پرانہوں نے شیر افضل مروت سے ملاقات سے انکار کردیا، شیر افضل مروت کو ملاقات کے لئے باقاعدہ اندر جانے کی اجازت دی تھی، بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے ملاقات اور کوئی بھی بات کرنےسے انکار کیا، شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

اس پر نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ ’نجی نیوز چینل پھر جھوٹی خبریں دے رہا ہے،چینل رپورٹ کر رہا ہے کہ خان صاحب نے مجھ سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔

جن حقائق کی تصدیق اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کر سکتے ہیں وہ یہ ہیں کہ خان نے جیل حکام سے کہا کہ وہ مجھ سے تنہائی میں ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کریں جسے جیل حکام نے انکار کر دیا کیونکہ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق انہوں نے منگل کو چھ افراد کو ایک ساتھ ملاقات کا موقع دیا۔

شیرافضل مروت نے مزید لکھا کہ ’  پھر خان نے یہ بتانے کو کہا کہ میں مقدمے کی سماعت کے دوران کل ان سے مل سکتا ہوں۔ انشاءاللہ کل ان سے ملوں گا۔