اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست میں ریمارکس دیئے ہیں کہ فریقین معاملات طے کرلیں ورنہ عدالت دیکھے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے دھرنے اور جلسے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست میں ریمارکس دیئے ہیں کہ فریقین معاملات طے کرلیں، ورنہ عدالت دیکھے گی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے اسٹیٹ کونسل کے نمائندے سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے کوئی درخواست دی ہے؟ جس پر نمائندہ اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتلایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی درخواست غیر مؤثر ہو چکی ہے لہٰذا جلسے اور دھرنے کی اجازت کی درخواست خارج کردی جائے۔عدالت کا کہنا تھا کہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، ان کو کچھ وقت دے دیتے ہیں ۔ سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ فریقین بیٹھ کر طے کر لیں ورنہ عدالت دیکھے گی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی ہے۔