کامیاب جوان پروگرام کی ریکارڈ توڑ کارکردگی رپورٹ جاری

کامیاب جوان پروگرام کی ریکارڈ توڑ کارکردگی رپورٹ جاری
اسلام آباد ( پبلک نیوز) کامیاب جوان پروگرام کی پندرہ روزہ کارکردگی رپورٹ ، کامیاب جوان پروگرام کی19 ستمبر سے 5 اکتوبر تک کی دو ہفتوں کی رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک طرف قرض کی فراہمی بڑھی تو دوسری جانب روزگار اور کاروبار میں اضافہ ہوگیا۔ ملک بھر کے نوجوانوں میں 2 ہفتوں میں مزید 2 ارب 60 کروڑ روپے کا قرض تقسیم کیا گیا۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت دو ہفتوں میں چار ہزار 203 نوجوانوں کونئی نوکریاں مل گئیں کامیاب جوان پروگرام کے تحت برسر روزگار نوجوانوں کی مجموعی تعداد 33 ہزار 653 تک پہنچ گئی۔ دو ہفتوں میں ایک ہزار 48 افراد نے قرضہ اسکیم سے نیا کاروبار بھی شروع کیا۔ کامیاب جوان پروگرام نے 16 ہزار48 پاکستانیوں میں ابتک 21 ارب 60 کروڑ روپے تقسیم کیے۔ دوسری جانب سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے دو ہفتوں کی صوبائی موازنہ رپورٹ بھی جاری کر دی۔ رپورٹ میں پنجاب اور سندھ میں قرضہ اسکیم سے مستفید ہونے والوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں میں پنجاب میں دوران 2 ہزار 572 نوجوان نئے روزگار پر لگ گئے۔ پنجاب میں دو ہفتوں میں 1 ارب 80 کروڑ کی رقم تقسیم، 757 نوجوان کاروبار کے مالک بنے۔ سندھ میں دو ہفتوں میں 928 نوجوانوں کو نوکریاں ملیں، 190 نے کاروبار شروع کیا۔ دو ہفتوں میں سندھ میں نوجوانوں میں 50 کروڑ روپے تک قرض تقسیم کیا گیا۔ پنجاب میں مجموعی طور پر11 ہزار 778 نوجوانوں میں 15 ارب 80 کروڑ تقسیم ہوچکے۔ صرف پنجاب میں اب تک مجموعی طور پر 24 ہزار 907 نوجوان کو روزگار ملا۔ سندھ میں مجموعی طور 2 ہزار 210 نوجوانوں کو 3 ارب 30 کروڑ روپے مل چکے۔ سندھ بھر میں اب تک چار ہزار 493 نوجوان برسر روزگار ہوچکے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار کی جانب سے اظہار اطمینان کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کامیاب جوان پروگرام کی کامیاب کا گراف اوپر جارہا ہے۔ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ اپنے ملک کے نوجوانوں کو کامیاب دیکھنا وزیر اعظم عمران خان کا بھی دیرینہ خواب ہے۔ انھوں نے کہا کہ نوجوان پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا کا ہو یا پھر بلوچستان کا، ہم صرف پلان دیکھتے ہیں۔ جس نوجوان کا بزنس پلان جتنا موثر اور واضح ہوگا، اتنا ہی جلدی قرض ملے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔