آئی ایم ایف پروگرام ملتے ہی حکومتی شاہ خرچیاں شروع

آئی ایم ایف پروگرام ملتے ہی حکومتی شاہ خرچیاں شروع
کیپشن: آئی ایم ایف پروگرام ملتے ہی حکومتی شاہ خرچیاں شروع

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف پروگرام ملتے ہی حکومتی شاہ خرچیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ وفاقی حکومت نے کفایت شعاری کمیٹی کے منصوبوں کو ہوا میں اڑا دیا۔ 

ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق کابینہ ڈویژن کے پول کار نے کروڑوں روپے مالیت کی 25 نئی سرکاری گاڑیاں خرید لیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نئی گاڑیاں خریدیں۔

کروڑوں روپے مالیت کی 25 نئی سرکاری گاڑیاں وفاقی وزراء، پارلیمانی سیکریٹریز کو الاٹ کی جائیں گی۔ 25 نئی لگژری گاڑیوں کی مالیت 24 کروڑ روپے ہے۔ 1500 سی سی ہنڈا سٹی کی نئی گاڑیاں خریدی گئی ہیں۔ 25 نئی سرکاری گاڑیاں کابینہ ڈویژن کے پول کار میں موجود ہیں۔ 

یاد رہے کہ وزارت خزانہ کی کفایت شعاری کمیٹی نے ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران افضل نے نئی گاڑیاں خریدنے کی تصدیق کردی ہے۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے مؤقف اپنایا کہ نئی گاڑیاں متبادل کے طور پر استعمال کی جائیں گی۔ 

Watch Live Public News