افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کا اعلان

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کا اعلان
کابل (ویب ڈیسک) افغان طالبان نے نئی انتظامیہ کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی اسلامی حکومت کے قائم مقام سربراہ محمداحسن اخوند ہوں گے۔ ترجمان طالبان نے عبوری حکومت اور کابینہ کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کی۔ کانفرنس کے دوران ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ملاعبدالغنی قائم مقام نائب وزیراعظم ہوں گے۔ قاری دین محمدحنیف وزیرخزانہ ہوں گے۔ مزید بتایا کہ مولوی محمد یعقوب مجاہد وزیردفاع مقرر کیے گئے ہیں۔ ملاامیرخان متقی وزیرخارجہ ہوں گے۔ سراج حقانی قائم مقام وزیر داخلہ ہوں گے۔ ملا عبدالحق وثیق کو این ڈی ایس کا سربراہ بنا دیا گیا۔ ملا فضل اخوند افغانستان کے چیف آف آرمی اسٹاف ہوں گے۔ ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پنج شیریاافغانستان میں مداخلت پروپیگنڈاہے۔ ہم نے 20سال دنیاکی سپرپاورکےخلاف جدوجہدکی۔ کسی کی مداخلت قبول نہیں۔ پوری دنیاکےساتھ اچھے تعلقات کےخواہاں ہیں۔ کسی کواندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔