کرکٹ کی بہتری کیلے پی سی بی کا اعلی سطح کا اجلاس طلب

کرکٹ کی بہتری کیلے پی سی بی کا اعلی سطح کا اجلاس طلب
کیپشن: کرکٹ کی بہتری کیلے پی سی بی کا اعلی سطح کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس اور ورکشاپ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس اور ورکشاپ کو کنیکشن کیمپ کا نام دیا گیا ہے، کنیکشن کیمپ 22 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے جس کی صدارت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے اور وہ ورکشاپ میں بھی شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ کنیکشن کیمپ میں ریڈ اور وائٹ بال کے ہیڈ کوچز جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن بھی شریک ہوں گے جب کہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک اور ہائی پرفارمنس کے سربراہان، سینئر کرکٹرز کوچز اور پی سی بی کے سینئر آفیشلز بھی شریک ہوں گے جہاں کنیکشن کیمپ میں سامنے آنے والی تجاویز کی روشنی میں مستقبل کے فیصلے ہوں گے۔

اس کے علاوہ  ریڈ اور وائٹ بال کوچز آپس میں بھی میٹنگز کریں گے، وائٹ اور ریڈ بال کے کپتانوں کی تبدیلی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان ٹیم کا نیا وائٹ بال کپتان ممکن ہے جس سے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کپتانی کی انڈر اسکروٹنی آ گئی ہے۔

دوسری جانب سینٹرل کنٹریکٹڈ قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ شروع ہو گیا،کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ فیصل آباد ہائی پرفارمنس سینٹر مین ہورہے ہیں،پہلے روز 12 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لیے گئے،شاہین آفریدی، حارث رؤف، شاہنواز دھانی، عباس آفریدی، عثمان خان فٹنس ٹیسٹ دینے والوں میں شامل ہیں۔امام الحق ، عرفان نیازی بھی ٹیسٹ دینے والوں میں شامل ہیں جبکہ بابر اعظم ، شان مسعود سمیت باقی کرکٹرز کے ٹیسٹ 9 ستمبر کو ہوں گے اور قومی کرکٹرز چیمپئیز ون ڈے کپ کے سلسلے میں فیصل آباد میں موجود ہیں۔

Watch Live Public News