ویب ڈیسک:100 بہترین باکسرز میں شمار ہونے کا عزم شہیر آفریدی نے ایک اور انٹرنیشنل فائٹ جیت لی ۔
تفصیلات کےمطابق سندھ پولیس کے کمانڈو پروفیشنل باکسر شہیر آفریدی نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ جیتی ہے، بینکاک میں ہو نےوالی فائٹ میں شہیر آفریدی نے تھائی باکسر ڈان مائون کو چوتھے رائونڈ میں ناک آئوٹ کردیا.
مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی 212 نمبر سے 173 ویں نمبر پر آگئے, انٹرنیشنل رینکنگ بہتر کرنے کیلئے شہیر آفریدی مزید دو مقابلے لڑیں گے,اگر دونوں مقابلے جیتنے کی صورت میں شہیر آفریدی 90 ویں نمبر پر آجائیں گے.
شہیر آفریدی اپنا اگلا مقابلہ انڈونیشین باکسر رابرٹ کوپا کیخلاف لڑیں گے,رواں ماہ تیسری فائٹ میں شہیر آفریدی کا مقابلہ جنوبی افریقی باکسر پیٹرک آلوٹے سے ہوگا, شہیر آفریدی ایک ماہ مزید بینکاک میں اپنی ٹریننگ جاری رکھیں گے.
یاد رہے کہ شہیر آفریدی اے بی ایف اور ڈبلیو بی سی ایشیاء کے ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں، وہ پاکستان کے لیے بیک وقت 3 ایشین ٹائٹل جیتنے والے باکسرز کی فہرست میں بھی شامل ہوگئے ہیں۔