ویب ڈیسک: گوجرانوالہ کے سرکاری سکول کی طالبات سے زیادتی کا معاملہ ، متاثرہ بچیوں کے بیانات عدالت میں ریکارڈ کرلیے گئے ۔
تفصیلات کےمطابق طالبات نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم ہمیں متعدد بار زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے ، ملزم عمران ویڈیو بنا کر ہمیں بلیک میل کرتا رہا ہے ، ملزم عمران سکول کے اوپر ٹیچر کے کمرے میں زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔
پولیس کا کہناتھا کہ ملزم کے قبضے سے تین موبائل اور ایک لیپ ٹاپ بھی برآمد کیا گیا، لیپ ٹاپ سے 150 سے زائد ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئی،ملزم عمران متاثرہ طالبات کے والدین کو ویڈیوز دیکھا کر پیسے بھی لیتا رہا،ملزم عمران چھ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہے ، پولیس کی مزید تحقیق جاری ہے۔
واقعہ تھیڑی سانسی میں گورنمنٹ نان فارمل ایجوکیشن اسکول میں پیش آیا،ساجدہ نامی خاتون نے محکمہ لٹریسی کے تحت گھر میں اسکول بنا رکھا تھا،ساجدہ کے شوہر ملزم عمران نے سکول کے اندر ایک کمرے میں کینٹین بنا رکھی تھی۔ ملزم مختلف حربوں سے کئی سالوں سے اسکول میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔
گزشتہ روز ایک بچی نے گھر والوں کو بتایا کہ اسے کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے،بچی نے بتایا کہ سکول میں اس کی دوسری دوستوں کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے۔ متاثرہ بچی کے انکشافات پر والدین نے آپس میں رابطہ کیا اور پھر پولیس کو آگاہ کر دیا، پولیس نے ملزم عمران کو گرفتار کر کے پانچ الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں، متاثرہ طالبات کی عمریں گیارہ سے چودہ سال کے درمیان ہیں۔