سابقہ فاٹا، بلوچستان کے میڈیکل طلبہ کا دھرنا 11 ویں روز بھی جاری

سابقہ فاٹا، بلوچستان کے میڈیکل طلبہ کا دھرنا 11 ویں روز بھی جاری

اسلام آباد(پبلک نیوز) سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے میڈیکل طلباء کا پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے احتجاج اور دھرنا 11 دن سے جاری ہے۔

فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ و طالبات پاکستان میڈیکل کمیشن کی ناقص پالیسیوں کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں۔ سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے میڈیکل طلبہ نے آج سے بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

مظاہرین نے کہا ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے میڈیکل طلباء کی سیٹوں کو واپس بحال کیا جائے،پی ایم سی نے 265 سیٹوں میں سے صرف 29 سیٹیں دی جو سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے میڈیکل طلباء کے ساتھ زیادتی ہے، پی ایم سی کی وجہ ہمارا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی نے ابھی تک میرٹ لسٹ جاری نہیں کی،قبائلی اضلاع کے ساتھ 20 سال سے زیادتی ہو رہی ہے، میڈیکل کی سیٹوں کو ہمارے لئے ہمیشہ کم کر دیا جاتا ہے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ جب تک نوٹیفکیشن نہیں ملتا تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔