انسانی جسم میں ایک نیا عضو دریافت

انسانی جسم میں ایک نیا عضو دریافت
لاہور(ویب ڈیسک) حال ہی میں سائنسدانوں نے انسانی جسم کا ایک نیا عضو دریافت کیا ہے۔اب سے پہلے جسم کے اس عضو کے متعلق کوئی معلومات نہیں تھیں۔ سائنسدانوں نے اس عضو کو ریسپریٹری ایئر وے سیکرٹری (RAS) کا نام دیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق دریافت ہونے والا یہ نیا عضو بہت ہی کارآمد ثابت ہوا ہے،اور ان مریضوں کے لیے امید کی ایک کرن ہے،جو تمباکو نوشی کی وجہ سے متعد بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ اور کئی بار تمباکو نوشی کرنے سے ہونے والی مختلف بیماریوں سے مریضوں کی جان تک چلی جاتی ہے۔ اس عضو کا کام نظام تنفس کو صحت مند رکھنا ہے۔ اگر بات کی جائے اس نئے عضو کی شکل کی تو لائیو سائنس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انسانی جسم میں پائے جانے والا یہ نیا عضو سیل جیسا نظر آتا ہے۔ اور یہ پھیپھڑوں میں موجود پتلی اور انتہائی نازک شاخوں میں پایا جاتا ہے۔ جریدے نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق محققین نے پایا کہ RAS خلیات پھیپھڑوں پر منحصر ہیں۔ کیونکہ ان کا سارا کام پھیپھڑوں سے متعلق نظاموں سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد سائنسدانوں نے ایک صحت مند شخص کے پھیپھڑوں کے ٹشو لیے۔ اس کے بعد ہر سیل کے اندر موجود جینز کا تجزیہ کیا گیا تو RAS سیلز کا پتہ چلا۔ سائنسدانوں نے اس نئے عضو کا نام Respiratory Airway Secretory (RAS) رکھا ہے۔ RAS خلیات سٹیم سیلز کی طرح ہوتے ہیں۔ انہیں خالی کینوس سیل کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ جسم کے اندر کسی نئے عضو یا خلیے کی شناخت کرتے ہیں۔ RASتحقیق کے مطابق یہ خلیات منگوز میں بھی پائے جاتے ہیں۔یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے پیریل مین سکول آف میڈیسن کے پروفیسر ایڈورڈ موریسی نے کہا کہ یہ پہلے سے معلوم تھا کہ انسانی پھیپھڑوں کی شاخیں یعنی ہوا کا گزر چوہوں کے پھیپھڑوں سے مختلف ہوتا ہے۔اور اب نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی کی بدولت ہمیں یہ فائدہ ہوا کہ ہم اس نئے سیل کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ اب ہم اس کے نمونے کی جانچ کرنے کے قابل تھے۔ پروفیسر ایڈورڈ موریسی کے مطابق انسانوں کے علاوہ منگووز کی نسل کے جانور فیریٹس کے پھیپھڑوں میں بھی RAS خلیات پائے گئے ہیں۔ یہ انسانوں میں پائے جانے والے RAS خلیات سےکافی حد تک مماثلت رکھتے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔