کراچی:نیوچالی جنریٹر مارکیٹ میں عمارت کو آگ لگ گئی

کراچی:نیوچالی جنریٹر مارکیٹ میں عمارت کو آگ لگ گئی
کراچی: کراچی نیوچالی کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی ہے ، جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو چالی کی جنریٹر مارکیٹ میں واقع کثیر المنزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کی دوسری، تیسری، دسویں اور گیارویں منزل پر لگی ہے کہ جو متعدد منزلوں تک پھیل گئی ہے ، آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن میں 10 فائر ٹینڈز، اور ایک باؤزر اور ایک اسنارکل نے حصہ لیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ عمارت سے تین زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ اطراف کی عمارتوں کو بھی خالی کروالیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں اب تک 3 افراد جھلس کر زخمی اور 1 جاں بحق ہوچکا ہے ۔ فائر حکام کے مطابق فائربریگیڈ کا عملہ شیشے توڑ کر عمارت میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا ہے اور آگ پر بھی مکمل قابو پالیا گیا ہے اور اب عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے ۔ چیف فائر آفیسر اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ عمارت میں پھنسے 43 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے ، ابتدائی طور پرلگتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔