خالصتانی حامی امرت پال سنگھ کی والدہ گرفتار

خالصتانی حامی امرت پال سنگھ کی والدہ گرفتار
کیپشن: امرت پال سنگھ کی ماں بلوندر کور
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: پنجاب میں 'وارث پنجاب دے' کے سربراہ اور خالصتانی حامی امرت پال سنگھ کی والدہ بلوندر کور کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ بلوندر کورامرت پال سنگھ کو آسام جیل سے پنجاب کی جیل میں منتقلی کا مطالبہ کرنے والے مجوزہ مارچ سے ایک دن قبل اتوار کو گرفتار کیا گیا ۔  

تفصیلات کے مطابق امرت پال سنگھ اور اس کے نو ساتھی اس وقت آسام کی ڈبرو گڑھ جیل میں بند ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس عالم وجے سنگھ نے اتوار کو کہا کہ امرت پال سنگھ کی ماں بلوندر کور کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی سی پی نے کہا کہ اسے احتیاطی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ افسر نے اس بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی۔واضح رہےامرت پال سنگھ کو گزشتہ سال اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) لگایا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انہیں ڈبروگڑھ جیل منتقل کر دیا تھا۔

برطانیہ میں طوفان کیتھلین خطرناک روپ اختیار کر رہا ہے اور اس کے پیش نظر ملک میں درجنوں پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایڈنبرگ، بلفاسٹ، مانچسٹر اور برمنگھم میں ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔

دفتر محکمہ موسمیات نے انگلینڈ کے علاوہ آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز کے کچھ حصوں کے لیے انتباہ جاری کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خراب موسم کے پیش نظر برطانیہ کے ہوائی اڈوں سے روانہ ہونے والی اور پہنچنے والی 130 سے زیادہ پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ماحولیات کی ایجنسی نے 14 الرٹ جاری کئے ہیں، جہاں سیلاب کا خطرہ ہے۔ دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ موسمیات کے دفتر نے انتباہ دیا ہے کہ سمندر سے اٹھنے والی لہریں ساحلوں، ساحلی سڑکوں اور مکانوں تک آ سکتی ہیں، جس سے جان و مال کا نقصان ہو سکتا ہے۔