بریکنگ نیوز: 20 خواتین سے شادی کرنے والا دلہا گرفتار

بریکنگ نیوز: 20 خواتین سے شادی کرنے والا دلہا گرفتار
کیپشن: بریکنگ نیوز: 20 خواتین سے شادی کرنے والا دلہا گرفتار

ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں 20 خواتین سے شادی کر کے ان کا قیمتی گھریلو سامان لوٹنے والے دلہے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 43 سالہ ملزم نے 20 خواتین سے الگ الگ شادیاں کیں اور پھر ان کا قیمتی گھریلو سامان لوٹا۔

نالہ سوپارہ میں مقیم متاثرہ خاتون نے ملزم کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروایا تھا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کو 23 جولائی کے روز گرفتار کیا گیا، متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ان دونوں کی دوستی ایک ویب سائٹ کے ذریعے ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کروایا کہ ملزم میرے پیسے، لیپ ٹاپ اور گھر کی دیگر قیمتی چیزیں چرا کر فرار ہوا جن کی مالیت 6 لاکھ 5 ہزار روپے ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز، چیک بُک اور سونے کے زیورات برآمد ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین سے شادی کر کے انہیں لوٹتا تھا۔ ملزم اب تک 20 خواتین کو شادی کے نام پر دھوکہ دے چکا ہے۔

متاثرہ خواتین کا تعلق مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، نئی دہلی اور گجرات سے ہے۔

Watch Live Public News