ویب ڈیسک : جاپان کے دارلالحکومت ٹوکیو میں منقعد کیا جانے والا اولمپکس میلے کا اختتام ہوگیا۔ ٹوکیو اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کی جانب سے 10 ایتھلیٹس اور 12 آفیشلز نے حصہ لیا۔ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان ایک بھی تمغہ نا جیت سکا۔ امریکہ نے سب سے زیادہ تمغے جیت کر میدان مار لیا۔ امریکی کھلاڑیوں نے 100 سے زیادہ تمغے جیت کر ریکارڈ بنا لیا۔ امریکی کھلاڑیوں نے سونے کے 39، طلائی کے 39 ، 41 چاندی اور کانسی کے 33 تمغے جیتے اور ملک کا نام روشن کردیا۔ ٹوکیو اولمپکس میں شریک تمام ملکوں نے جم کے کھیلا اور مقابلوں میں جان مار دی۔ اولمپکس کیمٹی کے سربراہ نے کورونا وائرس کے باوجود اولمپکس کے انعقاد کو کامیابی قرار دیا۔ ٹوکیو ولمپکس میں پاکستان کے 10 ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ 3 خواتین ایتھلیٹس کو بھی شامل کیا گیا۔ تمام پاکستانی ایتھلیٹس نے کل 6 مختلف کھیلوں بیڈمنٹن، ایتھلیٹکس، سوئمنگ، جوڈو، نیزہ بازی اور نشانہ بازی کے 9 ایونٹس میں حصہ لیا۔ پاکستان کے 10 کھلاڑی ایک بھی میڈل جیتنے میں ناکام رہے۔