یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ ہی اسرائیل نے بمباری کرتے ہوئے غزہ کے نامور سائنسدان سفیان طیبہ کو ان کے اہلخانہ سمیت شہید کردیا تھا۔ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔If I must die, let it be a tale. #FreePalestine #Gaza pic.twitter.com/ODPx3TiH1a
— Refaat in Gaza ???????? (@itranslate123) November 1, 2023
فلسطینی مصنف، پروفیسر اور صحافی ڈاکٹر رفعت العریر غزہ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے۔ ڈاکٹر رفعت کو اسرائیل نے فضائی حملے میں ان کے خاندان سمیت شہید کیا، اپنے آخری انٹرویو میں غزہ کی صورتحال بتاتے ہوئے ڈاکٹر رفعت نے کہا تھا کہ غزہ میں نہ ہی بجلی ہے، نہ پانی ہے اور نہ ہی کھانے کی اشیاء موجود ہیں۔ انہوں نے سوال کیا تھا کہ اسرائیل کیا چاہتا ہے؟ غزہ کے لوگ اجتماعی خودکشی کرلیں؟ سوشل میڈیا پر اپنے آخری پیغام میں ڈاکٹر رفعت نے ایک نظم شیئر کی اور پیغام دیا اگر مجھے مرنا ہے تو تمہیں کہانی سنانے کےلیے جینا ہے۔