اسلام آباد (پبلک نیوز) مہلک کورونا وبا ایک روز میں مزید 59 زندگیاں نگل گئی، ایک ہزار سینتیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار 983 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 32 ہزار 149 ٹیسٹ کیے گئے، 1037 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، مجموعی کیسز 5 لاکھ 55511 تک جاپہنچے ہیں۔
ملک بھر میں اس وقت 31 ہزار 983 افراد کووڈ کے باعث بیمار ہیں، ایک ہزار 828 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1260 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 11502 ہو گئی ہے۔
اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 26 ہوگئی، پنجاب میں 4 ہزار 900، سندھ میں 4 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 957، اسلام آباد میں 480، بلوچستان میں 196، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 272 مریض جان کی بازی ہار گئے۔دوسری جانب ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل سُست روی کا شکار ہے، اسلام آباد میں اب تک صرف 34 ہیلتھ ورکرز کو ہی ویکیسن لگائی جا سکی۔