”بجلی کے منصوبوں سے عوام کی حقیر سی خدمت کی“

”بجلی کے منصوبوں سے عوام کی حقیر سی خدمت کی“
لاہور ( پبلک نیوز) سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہم نے بجلی کےجدید اور سستے منصوبے مکمل نہ کئے ہوتے اور اگر یہ منصوبے نہ لگے ہوتے تو عوام کو قیامت خیز گرمی کا سامنا کرنا پڑتا ، یہ قوم کی حقیر سی خدمت ہے، بجلی کے منصوبے نواز شریف کی نگرانی میں لگائے ،بجلی کافی تھی اور سستی ترین تھی ،یہ حقیر خدمت ہے اور ہم نے قوم کی خدمت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال،فیملی منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی ،جج شیخ سجاد احمد نے سماعت کی ، شہباز شریف نے عدالت میں اپنے ترقیاتی منصوبوں کا کتابچہ عدالت کے سامنے پیش کیا ،جج شیخ سجاد نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے کارگردگی سے متعلق رپورٹ نیب تفتیشی کو دی تھی ۔جس پر ان کا جواب تھا کہ بالکل سارا ریکارڈ نیب کو فراہم کیا تھا، میں یہاں کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا ۔ یہ کوئی رام کہانی نہیں ہے،اس بک میں بتایا کس طرح بچت کی، قانون سے ہٹ کر بچت کی، بجلی کے منصوبوں کی تفصیل اس میں درج ہے،گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبوں کا ذکر ہے۔عدالت نے 16 اگست تک سماعت ملتوی کر دی

Watch Live Public News