ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے بیوروکریٹس اور ملٹری آفیشلز کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق بیوروکریٹس اور ملٹری آفیشلز کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے کی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں کوئی ایمرجنسی نہیں ہے گرمی کی چھٹیوں کے بعد سنیں گئے،رجسٹرار آفس نے کیسے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہائیکورٹ اس ترمیم کو 2023 میں مسترد کر دی چکی ہے،یہ پالیسی ایک سال کیلئے ہوتی ہے۔
درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی،درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں بیورو کریسی اور ملٹری آفیشلز کو بڑا ریلیف دیا ہے،بیورو کریٹس اور ملٹری آفیشلز کو پراپرٹی بیچنے پرانکم ٹیکس ادا کرنے سے استثنی دے دیا گیا ہے۔آئین کے تحت سب شہری برابر ہے، ٹیکس سے استثنی آئین کے آرٹیکل 2 کے خلاف ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 سی کو بزریعہ فنانس ایکٹ ترمیم غیر قانونی قرار دی جائے۔درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 236 سی پر عملدرآمد روکا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت ستمبر تک ملتوی کر دی۔