کراچی میں جرائم بےقابو، چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،اعدادوشمار جاری

کراچی میں جرائم بےقابو، چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،اعدادوشمار جاری
کیپشن: In Karachi, crimes are uncontrolled, theft, robbery incidents have increased, the statistics are ongoing

ویب ڈیسک: کراچی میں جرائم کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں۔ سی پی ایل سی نے ماہ جون کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق کاروں کی چوری اور موبائل فون چھیننے کی وارداتیں سرفہرست ہیں۔ 30 روز میں مختلف علاقوں سے 24 گاڑیاں چھینی گئیں۔ 135 گاڑیاں چوری کی گئیں۔ لیکن صرف 80 گاڑیاں برآمد ہوسکیں۔ 

سی پی ایل سی کے اعدادوشمار کے مطابق 564 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر شہریوں سے چھین لی گئیں۔ 2792 موٹرسائیکلیں کراچی میں چوری ہوئیں۔ پولیس صرف 196 موٹر سائیکلیں برآمد کرسکی۔ 

سی پی ایل سی نے بتایا کہ 1433 شہریوں کے موبائل فون ملزمان نے اسلحے کے زور پر چھین لئے۔ پولیس صرف 18 موبائل فون برآمد کرسکی۔ جون میں کراچی کے اندر بھتہ خوری کے 6 کیسز درج ہوئے۔   کراچی میں 40 افراد کو قتل کیا گیا۔ 

Watch Live Public News