پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن، سپورٹس بورڈ نے ہٹ دھرمی کی انتہا کر دی

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن، سپورٹس بورڈ نے ہٹ دھرمی کی انتہا کر دی

لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی ہٹ دھرمی، ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں سے تاحال کوئی رابطہ نہ کیا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے چند کھلاڑی بھی پی او اے اور پی ایس بی پر بوجھ بننے لگے۔ کھلاڑیوں کی ویکسینیشن کے لیے بھی کوئی اقدامات نہ اٹھائے جاسکے۔ کھلاڑی ویکسین کو لے کر بھی کشمکش کا شکار ہو گئے۔

پاکستانی بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد کو بھی ویکسین کی تلاش ہے۔ جاپان ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے لیے کونسی ویکسین لگائیں کھلاڑی تاحال بے خبر ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔