زراعت کو بھی سی پیک سے منسلک کر دیا ہے: وزیراعظم

زراعت کو بھی سی پیک سے منسلک کر دیا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف کرنےو الی قوم اوپر جائے گی۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازاہے۔ چینی کی انڈسٹری میں ایک مافیا بیٹھ گیا تھا جو مہنگی چینی بیچتا تھا۔ بدقسمتی سے ملک میں اور بھی جگہوں پر مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں۔

کسانوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی کرپشن ملک کو تباہ کردیتی ہے۔ ماضی میں کسانوں کو گنے کے پیسے نہیں مل رہے تھے۔ میری جدوجہد حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف تھی۔ مافیا ملک میں ہر طرح سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ کاٹن کے علاوہ تمام ریکارڈ فصلیں ہوئیں۔

انھوں نے کہا کہ حکمران کرپشن کرکے ملک کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں۔ مافیا ٹیکس بھی نہیں دیتا تھا اور کسانوں کو پیسہ بھی ادا نہیں کرتا تھا۔ پوری دنیا میں سب سے تیزی سے آگے جانے والا ملک چین ہے۔ ہم نے اب ایگری کلچر کو بھی سی پیک میں ڈال دیا ہے۔ لارج اسکیل انڈسٹری میں ہماری بہت اچھی گروتھ ہوئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ انڈسٹری کے فائدے میں بھی اضافہ ہو۔ ہماری حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کسانوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ یقین دہانی کراتا ہوں کہ میری ٹیم کسانوں سے رابطے میں رہے گی۔ ماضی کی حکومتوں نے بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے۔ پاکستان میں میراکوئی کاروباری مفادنہیں۔ حکمرانوں کی کرپشن ملک کوتباہ کردیتی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔